ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشوک گہلوت نے کیا کانگریس صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اشوک گہلوت نے کیا کانگریس صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Sat, 24 Sep 2022 10:53:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدارتی انتخاب کے ضمن میں بڑھتا ہوا تجسس اس وقت کم ہوگیا جب راجستھان کے وزیراعلیٰ اور کانگریس کے وفادار اشوک گہلوت نے اعلان کیا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی راجستھان کی سیاست میں ایک بار پھرہلچل مچ گئی ہے۔ اشوک گہلوت کے پارٹی صدر بننے کے بعد راجستھان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر بحث بھی تیز ہوگئی ہے۔ برسوں سے وزیراعلیٰ کا خواب دیکھ رہے سچن پائلٹ کو کیا اس بار موقع مل پائے گا، اشوک گہلوت اپنے قریبی ساتھی اور اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بٹھائیں گے حالانکہ اشوک گہلوت نے واضح کردیا ہے کہ راجستھان کے اگلے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر حتمی فیصلہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کریں گی۔ اس موقع پر اشوک گہلوٹ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ مجھے ایک بار راہل گاندھی سے درخواست کرنی تھی جب تمام پی سی سی قرارداد پاس کر رہے ہیں کہ آپ صدر بن جائیں،میں نے بہت منانے کی کوشش کی لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک بار گاندھی خاندان کا کوئی فرد نہیں بنے گا۔اشوک گہلوٹ نے کہا کہ انہوں نے صاف طور پر کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی چاہتا ہے اور میں ان کی باتوں کا احترام کرتا ہوں، پی سی سی نے قرارداد پاس کی، اگر کارکن چاہیں تو میں ان کا احترام کرتا ہوں،لیکن یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ اس بار غیر گاندھی خاندان سے کسی کو صدر بنایا جائے گا۔اشوک گہلوٹ نے خود الیکشن لڑنے پر بھی صورتحال واضح کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ مجھے صدر کے عہدے کیلئے انتخاب لڑنا ہے، لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ پارٹی کی اندرونی جمہوریت کا معاملہ ہے، ہم سب کو مل کر ایک نئی شروعات کرنی چاہیے اور مجھے امید ہے کہ ملک کے حالات، اس کیلئے اپوزیشن کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، ہم اس کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ایک طرف کانگریس صدر کا انتخاب اور دوسری طرف راجستھان کی سیاست، دونوں ایک ساتھ چلتے نظر آرہے ہیں۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ صدر کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے تیار ہیں۔ دریں اثنا سچن پائلٹ نے راجستھان قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں اسپیکر سی پی جوشی سے ملاقات کی ہے۔سچن پائلٹ اور سی پی جوشی کے درمیان یہ ملاقات تقریباً 1.5 گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے کئی معنی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں ڈاکٹر سی پی جوشی کا نام سب سے آگے ہے۔ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا پائلٹ کو کانگریس کا ریاستی صدر اور سی پی جوشی کو راجستھان کا وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔اشوک گہلوٹ نے کہا کہ میڈیا میں یہ چرچا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ اور صدر دونوں عہدوں پر برقرار رہنا چاہتا ہوں، لیکن میں یہ واضح کر دوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ پارٹی ہائی کمان جو بھی فیصلہ کرے گی، میں وہی کروں گا۔ لیکن میں جاری رکھنے پر اصرار نہیں کرتا۔راجستھان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت قریب تھا، اس لیے مجھے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پڑے۔


Share: